نئی دہلی،14جون (ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو اب تک بی جے پی سمیت کئی اپوزیشن لیڈر طنز کرتے ہوئے پپو بلاتے تھے، لیکن اب کانگریس کے ہی ایک سینئر لیڈر نے ایک واٹس ایپ گروپ میں پارٹی نائب صدر کو پپو بتا ڈالا. اس میسج کو وائرل ہونے کے بعد جہاں اپوزیشن چوٹکی لینے لگے.
18px; text-align: start;">میرٹھ کانگریس کے ضلع صدر ونے پردھان نے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے واٹس اپ پر ایک میسیج ڈالا اور ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی. اگرچہ انہوں نے اس میسج میں راہل گاندھی کو کئی بار 'پپو' کہہ کر خطاب کیا. یہ بات جب ریاستی کانگریس صدر راج ببر کو پتہ چلی تو انہوں نے اس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ونے پردھان کو تمام عہدوں سے ہٹاتے ہوئے پارٹی سے معطل کر دیا.